ہنگو پولیس کی کارروائی‘ 31کلوگرام چرس برآمد‘ ملزمان گرفتار

پیر 8 اکتوبر 2018 12:50

ھنگو۔08 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2018ء) ہنگوتھانہ صدر پولیس نے ناکہ بندی کے دوران اورکزئی ایجنسی سے براستہ انارچینہ خیبرایجنسی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی‘لینڈکروزر جیپ کی ڈیگی میں بنائے گئے خفیہ خانے سی31کلوگرام چرس برآمدکرلی گئی‘ 2بین الصوبائی سمگلرز حنیف گل ولدگل روزسکنہ ملک دین خیل ضلع خیبرایجنسی،سمندعلی ولدمحبت علی قوم منی خیل اورکزئی کوگرفتار کرلیاگیا‘ملزمان کے خلاف تھانہ صدرمیں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔