کینیڈا کی آئل ریفائنری میں اچانک آگ گئی،

متعدد افرادجھلس کر زخمی متاثرین کے زخم شدید نوعیت کے نہیں ہیں، آگ لگنے کی تحقیقات کر رہے ہیں،کمپنی حکام

منگل 9 اکتوبر 2018 13:20

کینیڈا کی آئل ریفائنری میں اچانک آگ گئی،
ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) کینیڈا کی آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جھلس کر متعدد افراد زخمی ہوگئے، تاہم اسپتال انتظامیہ نے کہاہے کہ متاثرین کے زخم شدید نوعیت کے نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے صوبے نیو برنسوک کے شہر سینٹ جوہن کی آئل ریفائنری میں دھماکا ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی، ریفائنری سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔آگ سے متاثر ہونے والی کمپنی کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم دھماکوں اور آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ۔آگ سے متاثہ ہونے والی اس آئل ریفائنری سے یومیہ 3لاکھ 20ہزار بیرل تیل کی پیداوار ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :