مصباح الحق کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے چھٹے پاکستانی بلے باز بن گئے

منگل 9 اکتوبر 2018 21:05

مصباح الحق کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) پاکستانی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا سابق ہم وطن بلے باز مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ رنز بنانے والے چھٹے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 4 رنز بنا کر مصباح الحق کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑا ہے، مصباح نے 5222 رنز بنا رکھے تھے جبکہ اظہر علی نے 5224 رنز بنا لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے یونس خان 10099 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔