پشاور،نجی موٹرسائیکل کمپنی کے متاثرین کامعاوضہ نہ ملنے کے خلاف پشاورپریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہر

منگل 9 اکتوبر 2018 23:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) نجی موٹرسائیکل کمپنی کے متاثرین نے معاوضہ نہ ملنے کے خلاف پشاورپریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے بینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پرانکے مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کاکہناتھاکہ انہوں نے میاں نورمحمد(ایم این ایم)موٹرسائیکل کمپنی میں سرمایہ کررکھی تھی اوریہ کمپنی اچھاخاصہ منافع بھی کمارہاتھاتاہم ایک سال قبل نیب نے کمپنی کے کاروبارکوغیرقانونی قراردیتے ہوئے صوبہ بھرمیں کمپنی کے تمام دفاتربندکردئیے اورکمپنی کے مالک سمیت تمام متعلقہ افرادکوگرفتارکے ریکارڈبھی اپنے قبضے میں لے لیاجبکہ ان سے ریکوری کرنے کے باوجودبھی متاثرین کونیب کی جانب سے کوئی ادائیگی نہیں ہوئی ۔

انہوںنے کہاکہ متعلقہ حکام کوکئی باردرخواستیں بھی دی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔متاثرین نے وزیراعظم سمیت دیگرحکام سے مطالبہ کیاکہ متاثرین کوادائیگی کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں بصورت دیگروہ احتجاج کادائرہ وسیع کرنے پرمجبورہونگے۔

متعلقہ عنوان :