محمود خان اچکزئی کے بھتیجے ڈاکٹر سالنگ اچکزئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

منگل 9 اکتوبر 2018 23:08

محمود خان اچکزئی کے بھتیجے ڈاکٹر سالنگ اچکزئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی کے صاحبزادے اور پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے بھتیجے ڈاکٹر سالنگ اچکزئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی کے صاحبزادے اور پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے بھتیجے ڈاکٹر سالنگ اچکزئی جو گزشتہ روز اسلام آبادمیں ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے منگل کے روز دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے انکی میت منگل کو اسلام آبادسے کوئٹہ لائی گئی جہاں سے اسے آبائی علاقے عنایت اللہ کاریز گلستان منتقل کیا گیا جہاں ہزاروں سوگوران کی موجودگی میں انہیں سپرد خا ک کردیا گیا ۔