چین ہمارا دیرینہ اور قابل اعتماد دوست ہے، چین کے ساتھ تجارتی، ثقافتی اور معاشی روابط میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،میئر کراچی وسیم اختر

منگل 9 اکتوبر 2018 23:16

چین ہمارا دیرینہ اور قابل اعتماد دوست ہے، چین کے ساتھ تجارتی، ثقافتی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ چین ہمارا دیرینہ اور قابل اعتماد دوست ہے، چین کے ساتھ تجارتی، ثقافتی اور معاشی روابط میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، چین کے صوبیHunanکی مصنوعات دیکھ کر خوشی ہوئی،چین کی جانب سے تاجروں اور صنعتکاروں کو دی گئی مراعات اور سہولیات قابل تقلید ہیں، یہ بات انہوں نے منگل کی صبح ایکسپو سینٹر میں اسٹیشنری اور ایجوکیشن ایکسپو ایشیا2018کا افتتاح کرنے کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چین کے قونصل جنرل وانگ یو (Mr.Wang Yu)کے علاوہ چینی نمائندے Mr.

GUO Chun Shui ، Mr. WU Deng Guo ، Mr.

(جاری ہے)

Yang Guang Lin ،سابق کمانڈر کراچی، گیٹ وے کے ڈاکٹر خورشید نظام اور دیگر افراد بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ میں میئر کی حیثیت سے اپنے چینی بھائیوں کو ہرممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں،ایک ہی چھت تلے چین کی سو سے زائد کمپنیوں کے ذمہ داروں سے ملنے کا یہ سنہری موقع ہے،دنیا بھر میں چین کی بنائی ہوئی مصنوعات کو پسند کیاجاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہوئی ہے ، چین کی حکومت نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ قابل قدر تعاون کیا ہے جس کی بہترین مثال چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور ہے جس کی تکمیل کے بعد پاکستان اقتصادی لحاظ سے مضبوط ہوگا اور مقامی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا، انہوں نے کہا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں چین کے تعاون اور اشتراک سے خاطر خواہ بہتری آئی ہے اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ باہمی تعاون کی یہ روایت آئندہ بھی برقرار رہے جس طرح چین کے مختلف شہروں میں مختصر عرصے میں زبردست ترقی کی ہے اسی طرح کراچی کو بھی ترقی دے کر خطے کا بہترین اور ترقی یافتہ شہر بنایا جاسکتا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ہمیشہ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت اور چین کی مختلف کمپنیز کی طرف سے تیکنیکی اور دیگر تعاون کا خیرمقدم کیا ہے اور چینی ماہرین کو تمام تر سہولیات مہیا کی ہیں، کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور اقتصادی مرکز ہے یہاں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، ٹرانسپورٹ، ماحولیات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے اور ہماری خواہش ہے کہ چین سے زیادہ سے زیادہ تعاون حاصل کیا جائے اور عظیم ہمسائے کے تجربات سے استفادہ کرکے کراچی شہر کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے قونصل جنرل نے کہا کہ چین کے لوگ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں،میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے تعاون کی پیشکش خوش آئند ہے،اس موقع پر بتایا گیا کہ نمائش میں چینی مصنوعات اور اداروں کی150اسٹالزپر 100 سے زائد چینی کمپنیز ایجوکیشن،آفس اسٹیشنری اور دیگر مشینری سمیت چین کے صوبیHunan میں تیار کردہ مصنوعات رکھی گئی ہیں نمائش میںچین کے اعلیٰ افسران، تاجر اور صنعتکار بھی شرکت کر رہے ہیں، یہ نمائش تین دن جاری رہے گی۔