سربیا کی ایک شاہراہ پر بڑی تعداد میں گاڑیاں ٹکرا گئیں، چھ افراد ہلاک

بدھ 10 اکتوبر 2018 14:15

سربیا کی ایک شاہراہ پر بڑی تعداد میں گاڑیاں ٹکرا گئیں، چھ افراد ہلاک
بلغراد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) سربیا کی ایک ہائی وے پر بڑی تعداد میں گاڑیاں ٹکرا گئی ہیںو جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سربیا پولیس نے بتایاکہ دارالحکومت بلغراد سے قریب 150 کلومیٹر دور بلغراد نیس ہائے وے پر درجنوں گاڑیاں، ٹرک اور بسیں اس حادثے کا شکار ہوئیں۔ جس وقت یہ حادثہ ہوا اٴْس وقت سڑک پر وزیبیلیٹی یا دکھائی دینے کی حد محض 10 سے 20 میٹر تک تھی۔ اس حادثے کے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود امدادی کارکن گاڑیوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف رہے۔