نیشنل بینک کی کامیابی قومی سطح پر کھیلوں کی خدمات کا صلہ ہے، زاہد شہاب

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے اجلاس میں قمر جمالی، شوکت خٹک، اقبال قاسم اور پرویز اقبال کو مبارکباد

جمعرات 11 اکتوبر 2018 00:11

نیشنل بینک کی کامیابی قومی سطح پر کھیلوں کی خدمات کا صلہ ہے، زاہد شہاب
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) نیشنل بینک آف پاکستان کی ہاکی ٹیم کی کامیابی انتھک محنت اور قموی سطح پر کھیلوں کی خدمات کا صلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کے اجلاس سے صدر زاہد شہاب نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی فلاح کیلئے کھیلوں کا فروغ بہت اہم ہے اور اس سلسلے میں این بی پی جس طرح قومی جذبے سے سرشار ہو کر یہ بنیادی فریضہ ادا کر رہا ہے وہ قال تحسین و تقلید ہے۔

نیوی گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں کامیابی نیشنل بینک کی خدمات کا اعتراف بھی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس نے نیوی گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی فتح پر نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر محمد قمر جمالی، گروپ چیف ایس کیو جی شوکت خٹک، اسپورٹس انچارجج اقبال قاسم، مینجر پرویز اقبال، کوچز اور کھلاڑیوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اجلاس میں بانی و اعزازی سیکریٹری پروفیسر رائو جاوید اقبال، چیئرمین امتیاز شیخ، وائس چیئرمین سید مصطفی کمال، اکرم کے کے، نائب صدر یونس صدیقی، جوائنٹ سیکریٹری سید امتیاز الحسن، ثقلین مرزا، ممبر میڈیا کمیٹی جاوید اقبال، عمر عباسی، ڈائریکٹری اکیڈمیز انور فاروقی اور ڈائریکٹر ٹریینگ اینڈ ٹیکنیکل ارشد حسین نے بھی شرکت کی۔