شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کی نگرانی، آسٹریلوی جنگی جہاز کی تعیناتی

جمعہ 12 اکتوبر 2018 13:29

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) آسٹریلیا نے بحیرہ مشرقی چین میں ایک میزائل بردار جنگی بحری جہاز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلوی فوج کے مطابق یہ تعیناتی، اٴْن عالمی کوششوں کا حصہ ہے، جو شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کی نگرانی کے لیے کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس بحری جہاز پر عملے کے 230 اہلکار بھی سوار ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس بحری جہاز کو جاپان میں موجود آسٹریلوی جاسوس طیاروں کی مدد بھی حاصل رہے گی۔ اس خطے میں جاپان، امریکا، کینیڈا اور جنوبی کوریا پہلے ہی سے نگرانی کر رہے ہیں۔ ان ممالک کی کوشش ہے کہ ناجائز طریقے سے شمالی کوریا کو سامان کی ترسیل کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :