جرمنی میں مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی بس کو حادثہ، 35زخمی

بس حادثے کے 5 زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا، تمام اسپتال کردیئے گئے ،جرمن حکام

جمعہ 12 اکتوبر 2018 15:00

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) جرمنی میں مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 35افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے نوکی حالت تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا بس میں آسٹریلیا، کینیڈا اور امریکا سے تعلق رکھنے والے 30سیاح سوار تھے۔بس کار ٹائرز سے لدے ہوئے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، بس حادثے کے 5 زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والے 35 افراد میں سے 9 افراد کے زخم شدید نوعیت کے ہیں۔