پنجاب کے تحصیل و ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں بڑے پیمانے پر ادویات کا سٹاک مریضوں پر استعمال ہونے کی بجائے زائد المیعاد ہونے کا انکشاف

انتظامیہ مدت معیاد کے قریب پہنچنے والی ادویات دوسروں ہسپتالوں میں ایک سسٹم کے ذریعے منتقل کرے جہاں انکی زیادہ ضرورت ہو ‘مراسلہ

جمعہ 12 اکتوبر 2018 16:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) پنجاب کے تحصیل و ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں بڑے پیمانے پر ادویات کا سٹاک مریضوں پر استعمال ہونے کی بجائے زائد المیعاد ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے فوری طور پر اقدامات کے لیے تحصیل و ڈسڑکٹ ہسپتالوں کے ایم ایس اور متعلقہ اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کے نام مراسلہ جاری کردیا ہے جبکہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو بھی ادویات کے سٹاک کے آڈٹ کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تحصیل و ڈسڑکٹ ہسپتالوں میں فوری طور پر ادویات کے سٹاک کو فزیکلی چیک کیا جائے اور کسی بے ضابطگی کی صورت میں محکمہ کو آگاہ کیا جائے ،ہسپتالوں کی انتظامیہ مدت معیاد کے قریب پہنچنے والی ادویات دوسروں ہسپتالوں میں ایک سسٹم کے ذریعے منتقل کرے جہاں ان کی زیادہ ضرورت ہو تاکہ ان ادویات کا استعمال ہو سکے۔صوبہ بھر کے تمام تحصیل و ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے ایم ایس اور متعلقہ اضلاع کی چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ہدایات جاری کی جاتی ہیں کہ ادویات کو سٹاک کو سسٹم سے عملی طور پر چیک کریں اور پندرہ اکتوبر تک ای میل کے ذریعے رپورٹ محکمہ صحت کو بجھوائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :