فیروز پور روڈ پر تیز رفتار ٹرک سے نوجوان جاں بحق ، ، ورثاء اور اہل علاقہ کالاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 19:44

فیروز پور روڈ پر تیز رفتار ٹرک سے نوجوان جاں بحق ، ، ورثاء اور اہل علاقہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) فیروز پور روڈ پر تیز رفتار ٹرک سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ، ورثاء اور اہل علاقہ نے لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جس سے ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فیروز پور روڈ پر ایل او ایس کے قریب تیز رفتار ٹرک نے عدنان کو ٹکر مار دی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ اطلاع ملنے پر ورثاء اور اہل علاقہ جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے جنہوں نے لاش کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا ۔ مظاہرے کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔پولیس کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا ۔