کان کنی سے پیدا ہونیوالی 48 معدنیات پرایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے کی تیاری

بیشتر کا تعلق تعمیراتی شعبے سے ہے جن میں ماربل، گرینائیٹ، بجری، سلیکا وغیرہ شامل ہیں ‘ ذرائع

اتوار 14 اکتوبر 2018 11:40

کان کنی سے پیدا ہونیوالی 48 معدنیات پرایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان میں کان کنی سے پیدا ہونے والی 48 معدنیات پرایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کرلی ،ان معدنیات میں بیشتر کا تعلق تعمیراتی شعبے سے ہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایف بی آرنے ازخود 48 معدنیات کی فی ٹن قیمتوں کا تعین کرلیا ہے اور مجوزہ ایڈوانس ٹیکس پر ڈرافٹ ایس آراونمبر1226 جاری کرکے آرا ء طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

ان معدنیات میں سے بیشتر کا تعلق تعمیراتی شعبے سے ہے جن میں ماربل، گرینائیٹ، نمک ،بجری، سلیکا وغیرہ شامل ہیں جبکہ کچھ معدنیات انرجی اور کیمیکل انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں۔ماربل اونیکس انڈسٹری نے مجوزہ ایڈوانس ٹیکس اور ایف بی آر کی زمینی حقائق کے برعکس قیمت کے تعین پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر نے ماربل بلاکس کی فی ٹن قیمت کاتعین حقیقی قیمت سی400 فیصدزائد 7ہزارروپے کیا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ خیبرپختونخواہ میں مائینز میں فی ٹن خام ماربل کی قیمت 900 تا 1200 روپے جبکہ بلوچستان میں 1200 سی2500 روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :