مشیل اوباما نے جارج بش کو شاندار آدمی قرار دیدیا

بش کی ہنسی مذاق کی عادت کی وجہ سے وہ ان کے ساتھ گزارے وقت سے خوب محظوظ ہوتی ہوں،گفتگو

اتوار 14 اکتوبر 2018 12:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) امریکا کے سابق صدر براک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کو قریبی دوست اور شاندار آدمی قرار دیدیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں مشیل اوباما نے کہا کہ سابق صدر جارج بش کا شمار ان کے قریبی دوستوں میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایاکہ میں نے سابق صدر جارج بش کے ساتھ کئی سرکاری تقریبات میں شرکت کی ہے، وہ شاندار آدمی ہیں جو ہنسی مذاق کرنا پسند کرتے ہیں۔

مشیل اوباما نے کہا کہ جارج بش کی ہنسی مذاق کی عادت کی وجہ سے وہ ان کے ساتھ گزارے وقت سے خوب محظوظ ہوتی ہیں۔سینیٹر جان مکین کی آخری رسومات کے دوران جارج بش نے مشیل اوباما کو کھانسی سے بچنے کی دوا دی تھی ۔اس موقع کو امریکی میڈیا نے سابق صدور کی فیملی کے درمیان قریبی تعلقات قرار دیا تھا۔