کینیڈا کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 50 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد

امداد فلسطینی پناہ گزینوں کی تعلیم، صحت اور دیگر متاثرہ شعبوں پر صرف کی جائے گی،کینیڈین وزارت خارجہ

اتوار 14 اکتوبر 2018 14:40

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) کینیڈا کی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کی ذمہ دار یو این ریلیف ایجنسی اونروا کے لیے 50 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد فلسطینی پناہ گزینوں کی تعلیم، صحت اور دیگر متاثرہ شعبوں پر صرف کی جائے گی۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کینیڈا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے اگلے دو سال کے لیے 33 ملین یورو اونروا کو دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کو دی جانے والی رقم کا زیادہ حصہ ان کی تعلیم، صحت اور معیشت کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔ اس رقم سے خواتین اور بچوں کی بہبود کے پروگرامات میں بھی معاونت کی جائے گی۔اس رقم سے شام اور لبنان میں رہنے والے چار لاکھ 90 ہزار فلسطینی پناہ گزینوں پر صرف کی جائے گی۔کینیڈا کی حکومت نے ایک غیر سرکاری تنظیم رائیٹ ٹو بلائی انٹرنیشنل کے توسط سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 12 اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کی رقم صرف کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ تنظیم پناہ گزینوں کے اسکولوں میں اساتذہ کی فنی تعلیم اور ان کی تدریسی امور میں معاونت، بچوں کے لیے پارکوں کے قیام پر کام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :