قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ناظر حسین کا نئے عالمی نظام میںعلمی متبادل طریقے کا آئیڈیا پیش کرنے پر زور

اتوار 14 اکتوبر 2018 16:10

شنگھائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) قائداعظم یونیورسٹی کے سکول آف پولیٹیکس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشن کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ناظر حسین نے نئے عالمی نظام میں تبدیلیوں کے تقاضوں کو پورا کرنے والے علمی متبادل طریقے کا آئیڈیا پیش کرنے پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے فودان یونیورسٹی میں بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنساور عالمی گوررننس بارے کا نفرنس کے دوران رول آف اکیڈیمیا ان دی ٹرارنسفارمیشنل گلوبل آرڈر سے خطاب میں آئیڈیا دیتے ہوئے مشترکہ تحقیق فیکلٹی ،طلباء اور بیلٹ اینڈ روڈکے سا ساتھ واقع ممالک کے مابین تبادلہ جات کی پیش کش کی۔

قبل ازیں کمیونسٹ پارٹی آف چائناکے ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کے نائب وزیر نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا جس میں ا نہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی "پہلے امریکہ " پالیسی کے تناظر میں نئے عالمی نظام کی فعالیت میں تبدیلیاں آ رہی ہیں جبکہ چین نے مختلف ممالک کی مشترکہ طور پر تقدیر بدلنے پر مبنی نیا عالمی نظام تجویز کیا ہے ۔

(جاری ہے)

افریقن ڈویلپمنٹ بینک کے سابق صدر ڈونلڈ اکابروک اور سی پی سی کے ذہنگ بائی جن اور لی جونرو نے بھی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا ۔ کانفرنس کے اختتام پر یورپ ، ایشیاء سے تعلق رکھنے والے 13 ممالک بشمول پاکستان کے نمائندوں نے یونین آف سکولز آف پولیٹیکس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز قائم کی ۔ کانفرنس میں 30 ممالک سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد مندوبین نے شرکت کی ۔