بی این پی کی جہدوجہد کا محور بلوچ اور بلوچستان کے عوام ہیں،حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی

اتوار 14 اکتوبر 2018 20:30

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حلقہ رخشان ڈویژن حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہاہے کہ بی این پی کی جہدوجہد کا محور بلوچ اور بلوچستان کے عوام ہے پارٹی کے چھ نکات بلوچستان کے عوام کی آواز ہیں جن پر عملدرآمد سے صوبے کی گھمبیر و حل طلب مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے رخشان ڈویژن میں بلا تعصب جلد اجتماعی ترقیاتی کاموں کا آغاز کرینگے ،ان خیالات کا اظہار کوئٹہ سے بی این پی خاران کے رہنما واجد بلوچ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کی ،میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ رخشان ڈویژن کے خاران اور نوشکی اور دالبندین کے زمینداروں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیئے گزشتہ روز چیف کیسکو سے ملاقات کرکے انھیں زمینداروں کے مسائل /بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج میں کمی بیشی سے آگاء کی ،انہوں نے کہا کہ ماضی کے نمائندوں نے خاران کے ترقیاتی فنڈز کو سیاسی ہمنواوں پر تقسیم کرکے اجتماعی اقدامات کی جانب کوئی توجہ نہیں دی مگر ہم ایک مضبوط سیاسی جماعت سے ناطہ رکھنے کے باعث ایسے اقدامات کی جانب بڑھ رہے ہیں ،جنکے ثمرات سے عوام اجتماعی مستفید ہو نگے ،میر ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ جلد خاران کا دورہ کرونگا ،انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے فلیٹ فارم میں پورا بلوچستان سمیت حلقہ انتخاب کے بنیادی مسائل کو اجاگر کرکے انکے حل کی جانب کوشش رہا ہوں ،بی این پی عوام کے عین خواہشات کے مطابق بڑے اجتماعی اقدامات کی جانب گامزن ہونے کو ترجیح دی رہی ہے اور اپنے فنڈز سے رخشان ڈویڑن میں ایسے اقدامات کرینگے جو کاغذی کاروائیوں کے بجائے زمین پر نظر آئے۔