فاٹا کے خوشدل شاہ کی قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کپ میں شاندار کارکردگی،

101 کی اوسط سے 404 رنز

پیر 15 اکتوبر 2018 12:49

فاٹا کے خوشدل شاہ کی قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کپ میں شاندار کارکردگی،
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں فاٹا کے خوشدل شاہ کی عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور وہ 404 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، لاہور وائٹس کے قیصر اشرف بائولنگ کے میدان میں سب سے آگے ہیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے زیر اہتمام ون ڈے ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، فاٹا ریجن کے خوشدل شاہ بھرپور فارم میں ہیں اور انہوں نے پانچ میچز میں 101 کی اوسط سے 404 رنز بنائے ہیں جس میں تین سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔

نیشنل بنک کے رمیض راجہ 357 رنز کے ساتھ دوسرے، واپڈا کے سلمان بٹ 291 رنز کے ساتھ تیسرے اور حبیب بنک کے عابد علی 269 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ بائولنگ میں لاہور وائٹس کے قیصر اشرف 16 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، سوئی سدرن گیس کارپوریشن کے کاشف بھٹی 14 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور نیشنل بنک کے خرم غلام 13 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔