سعودی عرب سے تعلقات کی مضبوطی کے خواہاں ہیں، ترک صدرایرودان

پیر 15 اکتوبر 2018 15:30

سعودی عرب سے تعلقات کی مضبوطی کے خواہاں ہیں، ترک صدرایرودان
استنبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے سعودی فرماںروا سے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ ہم سعودی عرب سے مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے بات چیت معروف صحافی جمال خوشگی کی روپوشی کا معمّہ حل کرنے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ کا خیر مقدم ، ترک صدر اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ سلمان نے باور کرایا کہ سعودی عرب اپنے برادر ملک ترکی کے ساتھ تعلقات کا اتنا ہی زیادہ خواہاں ہے جتنا کہ ترکی ہے اور ان تعلقات کی مضبوطی کو کوئی گزند نہیں پہنچائی جا سکتی۔دوسری جانب صدر اردوان نے باور کرایا کہ دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے درمیان قریبی اور تاریخی نوعیت کے برادرانہ اور گراں قدر تعلقات قائم ہیں اور ہم مذید مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :