خودکش حملے کا خطرہ: انقرہ میں ایرانی سفارتخانہ خالی کرالیا گیا

ْایرانی وزارت خارجہ کی سفارتخانے میں بم حملے اور عمارت کو خالی کرانے کی رپورٹس کی تردید

پیر 15 اکتوبر 2018 23:53

خودکش حملے کا خطرہ: انقرہ میں ایرانی سفارتخانہ خالی کرالیا گیا
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایرانی سفارتخانے کو خودکش حملے کے خطرے کے پیش نظر خالی کرالیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں ترکی کے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا کہ مبینہ خودکش بمبار کے سفارت خانے میں داخل ہونے کی رپورٹس کے بعد ایرانی سفیر اور دیگر عملے کو عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ اے نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ ترک دارالحکومت میں ایرانی مشن کو ممکنہ خودکش حملے سے متعلق خبردار کیا گیا تھا، تاہم اس تنبیہ کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔خودکش حملے کے خطرے کے بعد پولیس نے سفارت خانے کے اطراف کی سڑکیں بند کرنے کے بعد عمارت کے قریب کھڑی گاڑیوں کی جامع تلاشی لی۔تاہم ایران نے انقرہ میں اپنے سفارتخانے میں خودکش حملے کے خطرے کو رد کردیا۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق وزارت خارجہ کے بیان میں انقرہ کے سفارتخانے میں بم حملے اور عمارت کو خالی کرانے کی رپورٹس کی تردیدکی۔

متعلقہ عنوان :