ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ پنجاب تنویر جبار کا غازی یونیورسٹی کا دورہ
منگل 16 اکتوبر 2018 00:01
(جاری ہے)
اس موقع پر یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے یونیورسٹی کے آغاز سے لے کر اب تک کے تمام ترقیاتی کاموں کے بار ے میں بتایا۔ ایڈیشنل سیکرٹری کو بتایاگیا کہ اس وقت پانچ ہزار سے زیادہ طلباء و طالبات سٹی کیمپس میں زیر تعلیم ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ اس سال نئے داخلوں میں 1500 کے قریب نئے سٹوڈنٹس یونیورسٹی میں داخل ہوں گے جس سے موجودہ تعداد میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔
یہ یونیورسٹی شہر ڈیرہ غازی خان اور اس کے گرد و نواح کے تمام علاقے کے لوگوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں جہاں کم فیس میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر ہیں۔ غازی یونیورسٹی اپنے قیام کے ساتھ ہی 24 مختلف تدریسی شعبہ جات میں 40 کے قریب ڈگری پروگرامز ، ماسٹر اور ایم فل لیول تک کی تعلیم مہیا کر رہی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری کو سٹی کیمپس اور ائیر پورٹ کیمپس کے ترقیاتی منصوبہ جات میں شامل مختلف بلڈنگز اور بلاکس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیااور بتایا گیا کہ نیو کیمپس میں مزید اکیڈمک بلاکس تعمیر ہونے اور سکیورٹی صورت حال کو پنجاب گورنمنٹ کی ہدایات کے مطابق بہتر کر نے کے بعدکلاسز کو نیو کیمپس شفٹ کیا جائے گا۔سٹی کیمپس میں نئے فیکلٹیز، نئے بلاکس، جامع مسجد، سپورٹس کمپلیکس، سیمینار رومز، میٹنگ و کمیٹی رومز، آڈیٹوریم، گرلز ہاسٹل، گیسٹ ہائوسز، سکل ڈویلپمنٹ سنٹر، انسٹیٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ بائیو لاجیکل سائنسزو دیگر نئے شعبہ جات شامل ہیں۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.