چین کی ستمبر کے دوران کوئلے کی درآمد میں 12 فیصد کمی

منگل 16 اکتوبر 2018 11:24

چین کی ستمبر کے دوران کوئلے کی درآمد میں 12 فیصد کمی
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) چین نے کہا ہے کہ ستمبر کے دوران اس کی کوئلے کی درآمد میں 12 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ سمندری طوفان کے باعث درآمدی سرگرمیوں میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ستمبر کے دوران کوئلے کی مجموعی درآمد 25.14 ملین ٹن رہی جو اگست کی نسبت 12 فیصد جبکہ ستمبر 2017ء کے مقابلے میں 7 فیصد کم ہے۔ انھوں نے بتایا کہ چن ہوانگڈو کی بندرگاہ پر سمندری طوفان کے باعث درآمدی سرگرمیاں معطل ہونے سے بھی کوئلے کی درآمد میں کمی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران کوئلے کی مجموعی درآمد 228.96 ملین رہی جو 2017ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :