بلوچستان کے مقابلے افراد نے پانی کی کمی سے نمٹنے کیلئے صوبے میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا فیصلہ کرلیا
ڈیلے ایکشن ڈیم بنانے پر کل 21 لاکھ روپے کی لاگت آرہی ہے اور تین ماہ میں اسٹرکچر تیار ہوجائے گا ،ْ آغا محم د
منگل 16 اکتوبر 2018 16:42
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ اس میں کمیونٹی کا شیئر بھی ہے اور لیبر بھی ہے، اس لیے یہ سستا بن رہا ہے اور اس ایک چھوٹے ڈیم سے 4 سے 5 گاؤں کو فائدہ ہوگا۔
موسمیاتی تبدیلیوں اور درختوں کی کٹائی سے بلوچستان کے موسموں کا پیٹرن بھی بدل گیا ہے ،ْ پہلے پہل زیارت اور کوئٹہ میں 17 سے 18 فٹ برف باری ہو جاتی تھی مگر اب کبھی برف پڑ بھی جائے تو ایک سے ڈیڑھ فٹ سے ذیادہ نہیں ہوتی۔ گزشتہ 40 سال سے سبی کا علاقہ بلوچستان کا گرم ترین ضلع ہوتا تھا اور اب پچھلے 2 سے 3 سال میں تربت سب سے گرم علاقہ بن گیا ہے، جہاں درجہ حرارت 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت میں 2 برس میں واٹر ٹیبل 200 فٹ نیچے آگیا ہے ،ْاس کے علاوہ نوشکی، وارشک، آواران، خاران، تربت اور پنجگور میں بھی خشک سالی تیزی سے جڑ پکڑ رہی ہے جبکہ مون سون زون میں واقع ہونے کے باوجود لورالائی کا واٹر ٹیبل نیچے آ رہا ہے اس حوالے سے ماحولیاتی پروٹیکشن ایجنسی ای پی اے بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل طارق زہری نے بتایا کہ جو پانی ہمارے پاس آ رہا ہے، ذخائر نہ ہونے کے باعث اس کا 80 فیصد ضائع ہو رہا ہے، ہم ضائع ہونے والا 30 سے 40 فیصد پانی صرف 200 ارب روپے میں محفوظ کر سکتے ہیں اور اس سے پانی کا گرنے والا واٹر لیول اوپر آ جائے گا۔انہوںنے کہا کہ آنے والے 5 برسوں میں تمام صوبے اور فیڈریشن اپنے کٴْل بجٹ کا کم از کم ایک تہائی پانی پر خرچ کریں تو پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا، ہم کم وقت میں زیادہ وسائل استعمال کر بیٹھے ہیں اس لیے ہمیں ایک سال میں 3 سال کا کام کرنا ہے۔بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں ایسے قدرتی لینڈ اسکیپ موجود ہیں جس میں پانی کے چھوٹے چھوٹے اسٹرکچر بنا کر واٹر ٹیبل اوپر لانے میں مدد مل سکتی ہے، جس سے بلوچستان کا آبپاشی کا مقامی ذریعہ کاریز، جو خشک ہونے لگا ہے، وہ بھی دوبارہ چل پڑے گا۔مزید قومی خبریں
-
ریسکیو سروس نے انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فائر فائٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
-
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
-
ملک بھر میں ہفتہ کو فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
-
سندھ میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ جدید آٹومیٹڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں ،وزیرٹرانسپورٹ سندھ
-
پیپلزبس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا آغاز،وزیر اعلی نے آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
مریم نواز فری وائی فائی سروس 50 سے بڑھا کر 100 پوائنٹس پرایکٹو کر دی گئی
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ اپریل میں کل 809 کیسز نمٹائے
-
مردان، تھانہ رستم پولیس نے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا
-
افزائش مویشیاں کے شعبے کا سب سے بڑا چیلنج نصاب تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.