پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ انڈر-16 بوائز اور گرلز کیلئے تحصیل ٹیکسلا ٹیم کے چناؤ کے ٹرائل ویلفیئر گراؤنڈ مثالی سکول میں منعقد ہوئے،ٹیکسلا کے انڈر16 بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے حصہ لیا

منگل 16 اکتوبر 2018 18:57

پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ انڈر-16 بوائز اور گرلز کیلئے تحصیل ٹیکسلا ٹیم کے چناؤ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ انڈر-16 بوائز اور گرلز کے لئے تحصیل ٹیکسلا ٹیم کے چناؤ کے ٹرائل ویلفیئر گراؤنڈ، مثالی سکول میں شیخ محمدعلی والی بال کوچ، مقبول احمد ایتھلیٹکس کوچ کاشف چوہان اور تحصیل سپورٹس آفیسر عثمان شریف کی زیرنگرانی منعقد ہوئے جن میں تحصیل ٹیکسلا کے انڈر16 بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے حصہ لیا - اس میںبیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال، ایتھلیٹکس، کبڈی ، کرکٹ اور فٹ بال شامل ہیں- مذکورہ ٹیمیں راولپنڈی ڈسٹرکٹ مقابلوں تحصیل ٹیکسلا کی نمائندگی کریں گی- ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی عبدالوحید بابر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل راولپنڈی کی بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس بوائز اور گرلز کا چناؤ صنم یاسین ، مطاہر سہیل، یاسمین اختر اور ندیم ساجد کی زیر نگرانی شہباز شریف سپورٹس کمپلکس میں منعقد ہوگا جبکہ انڈر 16 کرکٹ ٹیم کا چناؤ مسعود انور ، راجہ طاہر اور مبشر رضا قصوری کی زیرنگرانی جامعہ سکول میں کل دن ایک بجے منعقد ہوگا- انہوں نے شرکت کے خواہش مند کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنا میٹرک کا سرٹیفکیٹ، ب فارم یا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ لائیں- انہوں نے مزید بتایا کہ ٹرائلز میں 30-مئی، 2003ء کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں-