خوراک کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار
منگل 16 اکتوبر 2018 20:45
(جاری ہے)
پنجاب حکومت نے محکمہ خوراک ،صحت ،فلاحو بہبود محکمہ زراعت اور تعلیم کے اشتراک سے ایک لائحہ عمل مرتب کیا ہے جس کا مقصد محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک تک عوام کی رسائی کو یقینی بنانا،غذائیت کی کمی اور ذیادتی کی روکتھام کے لیے موئثر اقدامات کرنا ،غذائی عدم تحفظ کو کم کرنا،کم عمر بچوں ،حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائوں میں غذائی قلت پورا کرنے کے اقدامات اور گندم کی پیداوار اور اس کے ذخائر کی استعداد کار کو بڑ ھانے کے اقدامات شامل ہیں ۔
اس سلسلے میں محکمہ فوڈ کی کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کسانوں کی بہبود کے لیے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ گندم کی کم از کم امدای قیمت کی کاشتکاروں کو فراہمی بنانا،آٹے کی قیمت کو عام آدمی کی قوت خرید میں رکھنے کے اقدامات کرنا اور مراعات دینا ،گندم کی کوالٹی کو برقرار رکھنے اور موسمی و حشراتی اثرات سے بچانے کے لیے جدید سٹوریج سائلوز کا قیام ،ملاوٹ سے پاک صاف ،صحت مند اور غذائیت سے بھرپور خوراک کیم دستیابی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا قیام ،ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے فوڈ اتھارٹی تمام اضلاع میں سرگرم عمل ہے ،کھیت سے باورچی خانے تک خالص اور معیاری خوراک کی دستیابی کو یقینی بنانا،اہم اجزائے خوراک مثلاًآٹا،نکم ،گھی میں وٹامنز اور منرلز کی متناسب مقدار کو یقینی بنانے میں سرگرم ہے اور لاہور میں بین الاقوامی معیار کی فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام محکمہ فوڈ کی ترجیحات ہیں۔ہیلتھ نیوٹریشن انجم ذیدی نے اپنے خطاب میں بچوں کی روزمرہ خوراک ،متوازن غذا،جنک فوڈ اور کولڈ ڈرنکس سے پرہیزپر روشنی ڈالی ۔انہوں نے بتایا کہ اپنے بچوں کو صرف فورٹیفائیڈ آٹا ہی کھلائیں،وٹامن اے اور ڈی پر مشتمل کھانے ،آیوڈین ملا نمک ،بچے کو صرف ماں کا دودھ ،جانوروں سے حاصل کردہ غذائیں مثلاً انڈہ،دودھ،دہی،مکھن ،گوشت بالخصوص بچوں کے لیے ضروری ہیں تا کہ وہ مضبوط اور چست بنیں۔مٹر،پھلیاں ،دالیں مونگ پھلی،بیج بھی بچوں کے لیے مفید ہیں گہرے سبز رنگ والے پتے ،پیلے رنگ کی سبزیاں اور پھلوں سے بچے کی آنکھیں صحت مند رہتی ہیں اور بیماریوں سے مدد ملتی ہے ۔آخر میں اے ڈی سی جی قدیر احمد باجوہ نے اپنے خطاب میں خوراک کے ضیاع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اپنی وافر خوراک کو ضرورت مندوں میں بانٹ کر اور صرف اپنی ضرورت کے مطابق کھانا کھانے سے ہم غذائی قلت پر کسی حد تک قابو پا سکتے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.