گوجر خان۔ 70لیٹر شراب اور چرس برآمد ، تین ملزمان گرفتار

منگل 16 اکتوبر 2018 22:34

گوجر خان۔ 70لیٹر شراب اور چرس برآمد ، تین ملزمان گرفتار
گوجر خان۔16اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) پولیس تھانہ گوجرخان نے کارروائی کے دوران 70لیٹر شراب اور چرس برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انچارج پولیس تھانہ گوجرخان شیخ قاسم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے علی شیخ سے 60لیٹر شراب ،ساجد عثمان سے دس لیٹر شراب جبکہ ذوالفقار سی2سو گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس تھانہ گوجرخان نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :