مسافروںکی جان و مال اور تنصیبات کو تحفظ فراہم کرنا ریلوے پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے‘مجیب الرحمن خان
خواتین مسافروں کی رہنمائی اور حفاظت کے لئے ریلوے اسٹیشنوں اور تھانوں میں خواتین ڈیسک قائم کئے جائیں گے ‘آئی جی ریلوے پولیس
منگل 16 اکتوبر 2018 23:49
(جاری ہے)
ریلوے پولیس کے ایس پیز نے آئی جی ریلوے پولیس کو اپنی اپنی ڈویژن کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ریلوے پولیس نے کہا کہ خواتین مسافروں کی رہنمائی اور حفاظت کے لئے ریلوے اسٹیشنوں اور تھانوں میں خواتین ڈیسک قائم کئے جائیں گے ۔ جہاںخصوصی تربیت یافتہ خواتین افسران ڈیوٹی پر موجود ہوں گی ۔اس کے علاوہ کمیونٹی پولیسنگ کو مزید فروغ دیا جائے گاجس میں کرائم سٹاپر کا منصوبہ بھی شامل ہے اس میں مسافروں کی جان و مال کو ان کی مدد سے ہی محفوظ بنایا جائے گا۔مزید آئی جی ریلوے پولیس نے وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں خصوصی حصہ لینے کے لئے ایس پیز کو ہدایات دیںکہ ریلوے پولیس کے تھانہ جات ، چوکیات اور پولیس لائنز میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں اور صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں ۔ ڈی آئی جی آپریشنزشارق جمال خان نے آپریشنل معاملات کے سلسلہ میں ایس پیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرینوں میںگشت ڈیوٹی پر ملازمان کو مامور کرنے سے پہلے اچھی طرح بریف کیا جائے اور تفتیشی افسران اپنی تفتیش میرٹ اور مقرر کردہ وقت پر مکمل کریں۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز جواد احمد ڈوگر نے ہیڈ کوارٹر کے معاملات یونیفارم ، ملازمان کو ٹی اے کی بروقت ادائیگی اور ویلفیئر پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس سال تمام ملازمان کو یونیفارم کی ہر آئٹم مہیا کرنا اولین ترجیح ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ سینٹرل پولیس آفس میں Change Management Unit قائم کیا گیا ہے جو کہ پاکستان ریلوے پولیس میں مثبت تبدیلی کی طرف ایک قدم ہے ۔ ڈی آئی جی سکیورٹی نے دفتری امور اور سکیورٹی معاملات کومزید بہتر کرنے کے بارے میں ہدایات دیں۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.