دُبئی:پاکستانی کو دو بچیوں سے جنسی چھیڑ چھاڑ پر پولیس نے قابو کر لیا

کلوز سرکٹ کیمروں کی ریکارڈنگ سے ملزم کی حرکت کی تصدیق ہو گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 17 اکتوبر 2018 12:33

دُبئی:پاکستانی کو دو بچیوں سے جنسی چھیڑ چھاڑ پر پولیس نے قابو کر لیا
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر2018ء) پولیس نے ایک پاکستانی نوجوان کو دو کم سن لڑکیوں کو رہائشی عمارت کی لابی میں جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ سرکاری استغاثہ کے مطابق 20 سالہ نوجوان نے دونوں بچیوں سے اُس وقت جنسی چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی جب اُس نے اُنہیں لابی میں تنہا پایا۔ یہ واقعہ 5اگست 2018ء کو پیش آیا۔

جس کی رپورٹ البشرہ پولیس اسٹیشن میں رجسٹر کروائی گئی۔تاہم ملزم نے استغاثہ کی جانب سے اپنے خلاف عائد کیے گئے الزام درست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ ایک متاثرہ بچی نے استغاثہ کے تفتیش کاروں کو بتایا کہ دوپہر ڈیڑھ کے کے قریب وہ اپنی بہن کے ساتھ رہائشی بلڈنگ کی لابی میں گئی تاکہ وہاں نصب مشین سے جُوس کا پیکٹ حاصل کر سکے۔

(جاری ہے)

اُس وقت ہمارے پاس سِکّہ نہیں تھا، تو ہم نے وہاں موجودملزم نوجوان سے درخواست کی کہ وہ ہمیں ایک سِکہ دے تاکہ ہم مشین میں سے جُوس نکال سکیں۔

اُس نے سِکّہ تو نہ دِیا، مگر ہم دونوں کے جسم کے مختلف حصّوں پر ہاتھ پھیرنے لگا۔ اُس کی اس حرکت پر میں چیخ پڑی اور وہاں سے پیچھے ہٹ گئی اور اپنی بہن کے ساتھ لفٹ کی جانب دوڑی۔ ہم دونوں اُس وقت بہت زیادہ خوف زدہ ہو گئیں، جب وہ اپنے بُرے ارادوں کے ساتھ ہماری طرف بھاگا۔ اچانک وہاں سیکیورٹی گارڈ نظر آیا، جسے ہم نے ساری بات بتا دی۔ اس کے بعد ہم دوڑتے دوڑتے اپنے فلیٹ گئے اور والدہ کو ساری کہانی سے آگاہ کیا۔

‘‘والدہ نے شام کو بچیوں کے باپ پر ساری صورتِ حال منکشف کر دی۔ جو اُسی وقت سیکیورٹی گارڈ کے پاس گیا جس نے والد کو بتایا کہ مذکورہ نوجوان اس رہائشی بلڈنگ میں کسی سے ملنے آیا تھا۔ جس کے بعد بلڈنگ میں موجود کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کی گئی، ایک کیمرے کی ویڈیو میں واضح طور پر دکھائی دے گیا کہ ملزم بڑی بچی کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے۔جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے ویڈیو کلپس قبضے میں لینے کے بعد نوجوان کی شناخت کر کے اُسے گرفتار کر لیا۔ اس مقدمے کا فیصلہ 29 اکتوبر 2018ء کو سُنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :