حالیہ صوبائی بجٹ کووائٹ پیپرزمیں سرپلس دکھانے کی کوشش کی گئی ہے،سکندرخان شیرپائو

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:59

حالیہ صوبائی بجٹ کووائٹ پیپرزمیں سرپلس دکھانے کی کوشش کی گئی ہے،سکندرخان ..
پشاور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرخان شیرپائونے کہاہے کہ حالیہ صوبائی بجٹ کووائٹ پیپرزمیں سرپلس دکھانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم حقیقت میں یہ ایک خسارے کابجٹ ہے ،صوبائی خودمختیاری میں دخل اندازی صوبوں کیساتھ ساتھ فیڈریشن کیلئے بھی نقصان دہ ہوگی، ۔وہ پشاورپریس کلب میںپریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر طارق احمدخان اور ڈاکٹرعالم یوسفزئی بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

سکندرخان شیرپائونے کہاکہ صوبائی حکومت کے دعوئوں کومدنظررکھتے ہوئے یہ توقع کی جارہی تھی کہ یہ بجٹ روایتی طریقوں سے ہٹ کر بنایا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ بجٹ میں سب سے بڑاکلیم کیاگیاکہ یہ سرپلس بجٹ ہے اوروائٹ پیپرزبھی میں بھی اسے سرپلس بجٹ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے حالانکہ حقیقت میں یہ خسارے کابجٹ ہے کیونکہ سرپلس بجٹ میں لون نہیں ہوتا بجٹ میں بینکوں سے پانچ ارب لون دکھایا گیا ہے اسلئے یہ 11سے 16ارب روپے خسارے کابجٹ ہے۔ نئے ٹیکسزکی وجہ سے مہنگائی میںمزیداضافہ ہوگااوراس سے غریب عوام پرمزیدبوجھ بڑھے گا