جرمنی کی شام اور عراق کے لیے 10 کروڑ یورو کی مالی امداد

جمعرات 18 اکتوبر 2018 10:10

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ شام اور عراق کی تعمیرنو اور بحالی کی خاطر 100 ملین یورو کی رقوم فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انتہا پسند گروپ داعش کی پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے یہ دونوں عرب ممالک شدید متاثر ہوئے ہیں۔ جرمن حکام نے بتایا کہ 90 ملین یورو کی رقوم عراق میں تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبہ جات پر خرچ کی جائیں گی جبکہ10 ملین یورو الرقہ اور دیر الزور کی تعمیرنو کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ شام کے یہ دونوں علاقے صدر بشار الاسد کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔