آئی ایم ایف شمالی کوریا کی مدد کرے، حنوبی کوریا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 11:00

بالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) جنوبی کوریا کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو چاہئے کہ شمالی کوریا میں اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے اس کی مدد کرے۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کے وزیر خزانہ کیم یونگ یون نے انڈونیشیا کے شہر بالی میں عالمی مالیاتی فنڈ کے اجلاس کے موقع پر اس عالمی ادارے کی سربراہ کرسٹین لے گارڈ سے ملاقات میں شمالی کوریا میں اقتصادی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے میں آئی ایم ایف کی جانب سے پیونگ پانگ کی مدد و حمایت پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو اس سلسلے میں امداد کی اشد ضرورت ہے۔ اس ملاقات میں فریقین نے دونوں کوریاؤں میں تعلقات کی بہتری، متعدد سربراہی اجلاس کے انعقاد اور شمالی کوریا و امریکہ کے درمیان رابطے اور تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :