رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ جولائی اگست کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 22 فیصد کا اضافہ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:23

رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ جولائی اگست کے دوران سیمنٹ کی برآمدات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ جولائی اگست کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مقامی فروخت کی شرح میں 5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم ای) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی اور اگست 2018ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 10 لاکھ 76 ہزار 190 ٹن تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 8 لاکھ 85 ہزار 450 ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :