وزیر صنعت وتجارت کی زیر صدارت اجلاس،
قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کا فیصلہ قائداعظم اپیرل پارک اور سپیشل اکنامک زونز کے قیام اور صنعتوں کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے‘میاں اسلم اقبال
جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:00
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم اپیرل پارک اور سپیشل اکنامک زونز کے قیام اور صنعتوں کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے اور سرمایہ کاری کو فروغ دے کر معاشی سرگرمیوں کو بڑھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ میں ون ونڈو آپریشن کے اجراء سے سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں ملیں گی۔انہوںنے کہا کہ تربیتی اداروں کو ایک چھتری تلے لانے کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ٹیوٹا کے گریجویٹس کو اپنا روزگار شروع کرنے کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کے بڑے پروگرام کا بھی جلد آغاز کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی اوردرمیانے درجے کی صنعتوں کوفروغ دینے سے روزگار کے مواقع بڑھتے ہیں اور پنجاب حکومت ایس ایم ای سیکٹرکے فروغ کے لئے انقلاب آفرین اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مقررہ اہداف کے حصول کے لئے محنت سے کام کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے اور نتائج دینا ہے۔محکمہ صنعت کے تمام ادارے متحرک انداز میں کام کریں اور مقررہ اہداف کے حصول کے لئے جان لڑادیں۔سیکرٹری صنعت،پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن،محکمہ صنعت اور ٹیوٹا کے حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.