برسیم کی مخلوط کاشت سرسوں کی بجائے رائی گراس یا جئی کے ساتھ کی جائے ،ماہرین زراعت

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:34

فیصل آباد۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ برسیم کی مخلوط کاشت سرسوں کی بجائے رائی گراس یا جئی کے ساتھ کی جائے اور اس سلسلہ میں 15 سے 20 کلوگرام فی ایکڑ معیاری بیج استعمال کیاجائے تاکہ برسیم کی بہترین مخلوط پیداوار حاصل ہو سکے۔ انہوںنے بتایاکہ برسیم اور لوسرن کو پہلا پانی بجائی کے ایک ہفتے اور جئی کو تین ہفتے بعد دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاشتکار برسیم اور لوسرن کا صاف ستھرا و معیاری 6 سے 8 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ برسیم ، لوسرن اور اگیتی جئی کی کاشت فوری طور پر شروع کر کے 15 نومبر تک جبکہ جئی کی درمیانی و پچھیتی کاشت دسمبر کے آخر تک بھی کاشت کی جاسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ معیاری سبز چارے کے حصول سے جہاں کاشتکار بہتر منافع حاصل کر سکتے ہیں وہیں جانوروں کی صحت اور ان کے گوشت و دودھ کی پیداوار میں بھی زبردست اضافہ ممکن بنایاجا سکتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایوب ریسرچ کا عملہ کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے جبکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی و مشاورت کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :