چین کے ساتھ فوجی نوعیت کے تعلقات میں بہتری آسکتی ہے ،ْ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:52

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے عندیہ دیا ہے کہ چین کے ساتھ فوجی نوعیت کے تعلقات میں بہتری آسکتی ہے ۔وہ گزشتہ روز ایشیائی ممالک کے وزرائے دفاع کی کانفرنس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب وی فینگے سے ملاقات کے بعد بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت دفاع کے ایشیا اور پیسیفک سے متعلق پالیسی کے نگران اہلکار رینڈل جی شرائیور نے کہا کہ چینی وزیر دفاع نے جیمز میٹس سے سنگا پور میں منعقدہ کانفرنس کے دوران ملنے کی درخواست کی تھی۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ اس ملاقات کے پیغام سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ چین اب امریکا کے ساتھ فوجی تعلقات بہتر بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :