جولائی تا ستمبر کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں ہوشربا کمی واقع

گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 فیصد کمی واقع، اسٹاک مارکیٹ سے بیرونی سرمایہ کاروں نے 18 کروڑ ڈالر نکال لیے، کل بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 44 کروڑ ڈالرز رہ گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:59

جولائی تا ستمبر کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں ہوشربا کمی واقع
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 اکتوبر 2018ء) جولائی تا ستمبر کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں ہوشربا کمی واقع، گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 فیصد کمی واقع، اسٹاک مارکیٹ سے بیرونی سرمایہ کاروں نے 18 کروڑ ڈالر نکال لیے، کل سرمایہ کاری کا حجم 44 کروڑ ڈالرز رہ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں ہوشربا کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ جولائی سے ستمبر کے دوران 25کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 25 کروڑ42لاکھ ڈالر رہی۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق بیرونی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران اسٹاک مارکیٹ سے بیرونی سرمایہ کاروں نے 18 کروڑ ڈالر نکال لیے ہیں۔

پاکستان میں کل سرمایہ کاری کا حجم 44 کروڑ ڈالرز رہ گیا ہے۔ دوسری جانب ملکی زرمبادلہ ذخائر میں بھی 23 کروڑ 82 لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی ہے۔ ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 61 کروڑ ڈالرہوگئے ہیں۔ مزکری بینک کےذخائر 21 کروڑ 89 لاکھ ڈالرکم ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 8 کروڑ ڈالرہوگئے ہیں۔ جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 1 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کم ہوکر 6 ارب 52 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :