بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹرڈسٹرکٹ بورڈ ٹورنامنٹ کا افتتاح

جمعہ 19 اکتوبر 2018 00:03

رحیم یارخان۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹرڈسٹرکٹ بورڈ ٹورنامنٹ کا افتتاح گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ثناء اللہ سرانی نے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل ادارہ میاں ساجد اکرام، پرنسپل گورنمنٹ کالونی سیکنڈری سکول قمرالدین خان، پرنسپل گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول سرمد حسین ، وزیراحمد آغا، ارشد جاوید اعوان ودیگرموجودتھے، ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں سی ای او ثناء اللہ سرانی نے کرکٹ کی بال کو شارٹ لگاکرکیا اور اپنے خطاب میں کہاکہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کا ہونا بھی بہت ضروری ہے اس سے طلباء کی ذہنی وجسمانی نشو ونما بھی ہوتی سپورٹس طلباء کو ڈسپلن سکھاتے ہیں انہوں نے کہاکہ جس ملک کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

بچوں کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں میں دلچسپی لینی چاہیے۔ پرنسپل ادارہ میاں ساجداکرام نے کہاکہ اس سے قبل انٹرتحصیل ٹورنامنت کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔ اب انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے سکولوں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سہولتوں کا خاص خیال رکھا گیاہے ۔اور کھیل کے لیے ایک بہترین ماحول مہیا کیاگیاہے۔افتتاحی میچ گورنمنٹ ہائی سکول ججہ عباسیاں اور گورنمنٹ ہائی سکول شیدانی شریف کے درمیان ہوا جو کہ ججہ عباسیاں کے سکول نے جیت لیا،ٹورنامنٹ میں چوہدری محمد عارف، منظوراحمد، فیاض احمد زیدی، طارق بلال لغاری بھرپورتعاون کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :