مکہ : شارٹ سرکٹ کے باعث پاکستانی شخص جاں بحق

یہ جان لیوا واقعہ لوہاروں کی ایک ورکشاپ میں پیش آیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 19 اکتوبر 2018 11:09

مکہ : شارٹ سرکٹ کے باعث پاکستانی شخص جاں بحق
مکّہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر2018ء) مکّہ مکرمہ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں روزگار کے سلسلے میں مقیم پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق 50 سالہ پاکستانی جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، لوہار کے کام سے وابستہ تھا۔ وہ مکّہ کی ابراہیم سٹریٹ پر لوہے کی ایک ورکشاپ میں ملازم تھا۔ گزشتہ روز وہ اپنی ورکشاپ پر کام کرنے میں مصروف تھا کہ اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث ورکشاپ میں آگ بھڑک اُٹھی۔

(جاری ہے)

جس نے آفاً فاناً ساری ورکشاپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ متوفی کو باہر آنے کا موقع ہی نہ مِل سکا۔اور وہ بُری طرح جھُلس گیا۔ ورکشاپ کے ملازمین جھُلسے ہوئے پاکستانی کو مقامی اسپتال لے جا رہے تھے تاہم وہ راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا۔ بدنصیب شخص کی لاش مکہ مکرمہ گشتی فورس کو سونپ دی گئی۔ اجیاد پولیس اسٹیشن کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی لاش اُس کے آبائی وطن روانہ کر دی جائے گی۔