پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 229 گاڑیوں میں موجود 15 ہزار 833 لیٹر ناقص دودھ موقع پر ضائع کر دیا

9 گاڑیوں میں موجود 3 لاکھ 13 ہزار لیٹر دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کئے گئے‘ ڈی جی کیپٹن (ر) محمد عثمان

جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:34

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 229 گاڑیوں میں موجود 15 ہزار 833 لیٹر ناقص دودھ موقع ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص دودھ کی سپلائی کیخلاف جاری کریک ڈائون کے دوران کامیاب کارروائیاںکرتے ہوئے 229 گاڑیوں میں موجود 15 ہزار 833 لیٹر ناقص دودھ موقع پر ضائع کر دیا ،لاہور میں 37 گاڑیوں میں موجود 5 ہزار 751 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈیری سیفٹی ٹیموں نے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر)محمد عثمان نے بتایا کی صوبہ بھر میں 1929 گاڑیوں میں موجود 3 لاکھ 13 ہزار لیٹر دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کئے گئے۔دودھ میں مقدار اور گاڑھا پن بڑھانے والے مضر صحت کیمیکلز، پائوڈر، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔کئی گاڑیوں میں ملاوٹ اور کیمیکل ذدہ ناقص دودھ برف ڈال کر محفوظ کر کے لایا جا رہا تھا۔ ہفتہ وار ناکہ بندی سے ناقص دودھ کی سپلائی میں کمی خوش آئند اور بہتری کی طرف اشارہ ہے۔ کیپٹن (ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو ناقص اور غیر معیاری دودھ سے بچانے کیلئے وسیع پیمانے پر کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ناقص دودھ کے مکمل خاتمے کے لیے ناکہ بندی کے علاوہ دیگر منصوبوں پر بھی کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :