کمبوڈیا ، زہریلی شراب پینے سے 3 دیہاتی ہلاک ، 44 بیمار

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:31

نوم پنھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) کمبوڈیا میں زہریلی شراب پینے سے تین دیہاتی ہلاک جبکہ 44بیمارہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ صوبہ کراہائی میں زہریلی شراب پینے سے تین دیہاتی ہلاک جبکہ 44بیمار ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد نے چاول کی فصل کٹائی کے دوران شراب پی تھی ۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :