اراضی کے تنازعہ پر 32سالہ شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:50

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) اراضی کے تنازعہ پر 32سالہ شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا‘ مقتول ملزم کاچچا زاد بھائی تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فتح جنگ سرکل کے تھانہ باہتر کے گائوں جبی کسراں کا رہائشی 32سالہ خرم شہزاد ولد کرم الہی اپنی ملکیتی اراضی پر گیا تو وہاں پہلے سے موجود اس کے کزن ارشد خان ولد افسر خان نے اس پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں خرم شہزاد موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس تھانہ باہتر نے مقتول کے والد کرم الہی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔