مقبوضہ کشمیر ، قابض انتظامیہ کی پابندیوںکے باوجود سرینگر میں مظاہرے ،جامع مسجد سرینگرکو سیل کر کے شہریوں کو نماز جمعہ نہیں پڑھنے دی گئی
کشمیریو ں کو اپنے ہی گھرمیں یرغمال بنا لیا گیا ہے،میر واعظ
جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:50
(جاری ہے)
مظاہرین نے مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔
سرینگر کے مائسمہ چوک میں حریت رہنمائوں اور کارکنوں نے زبردست مظاہرہ کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین نے پلے کارڑز اٹھارکھے تھے جن پر بھارتی فورسز کی قتل وغارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ حریت رہنمائوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعوے دار بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑ ا رہا ہے ۔ مظاہرین نے آزادی کے حق میں اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف فلک شگا ف نعرے لگائے۔ دریں اثنا انتظامیہ نے مسلسل دوسرے ہفتے سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں قائم تاریخی جامع مسجد کو سیل کر کے شہریوں کو یہاں جمعہ کی نماز نہیں پڑھنے دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز نے جمعہ کو صبح سویرے جامع مسجد کے تمام دروازوں پر تالے لگادیے اور مسجد کی طرف سے جانے والے تمام راستے سیل کر دیے۔ عینی شاہدین کے مطابق انتظامیہ نے نوہٹہ اور اسکے ارد گرد کے علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کر دی تھیں۔ میر واعظ عمر فاروق نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ قابض انتظامیہ نے مسلسل دوسرے ہفتے جبکہ رواں برس اب تک مجموعی طور پر 15ویں مرتبہ جامع مسجد سیل کرکے لوگوں کو اس میں نما ز جمعہ کی ادائیگی سے روکا ۔ انہوں نے لکھا کہ کشمیریوں کو اپنے ہی گھر میں یرغمال بنا لیا گیا ہے اور کشمیر میں سوائے ریاستی جبر کے قانون نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.