ڈی آئی خا ن پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم ‘25 اشتہاری گرفتار‘منشیات برآمد

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:30

ڈی آئی خان۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) ضلع بھر میں منشیات اورمجرمان اشتہاری کے خلاف جاری 10روزہ خصوصی مہم کے پہلے تین روز کے دوران ڈیرہ پولیس نے 3.351کلوگرام چرس ،1.150کلوگرام بھنگ ،ایک گرام آئس برآمدکرلی جب کہ قتل ،اقدام قتل اورڈکیتی سمیت دیگرسنگین مقدمات میں مطلوب 25مجرمان اشتہاری گرفتارکرلیے۔

(جاری ہے)

ڈیرہ پولیس نے گزشتہ روزتھانہ سٹی ،کینٹ ، ٹائون ،بندکورائی اورچودھوان کی حدود میں 5سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کیے جس کے دوران 6پستول ،4بندوق،ایک رائفل ،937کارتوس ،345گرام چرس اور100گرام بھنگ برآمدکرکے 21مشکوک افراد گرفتارکیے ۔

76مقامات پر سنیپ چیکنگ کی گئی جس کے دوران 30مشکوک افراد گرفتارہوئے ۔ ان کے قبضے سے ایک بندوق ،ایک پستول اور17کارتوس برآمدہوئے ۔350کرایے کے مکانات کی چیکنگ کے دوران متعلقہ تھانوں میں کوائف درج نہ کرانے پر 4کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ۔59ہوٹلوں ،243سکولوں ،51اڈوں اور155حساس مقامات کو چیک کیاگیااوران کومناسب سیکورٹی کے حوالے سے پولیس کی طرف سے خصوصی ہدایات دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :