راولپنڈی اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے میدانوں میں جمع ہو گئے

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) جمعہ کو آنے والے شدید زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی اور گردو نواح میں بھی محسوس کیے گئے اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے میدانوں میں جمع ہو گئے ۔زلزلہ کے جھٹکے جمعہ کوشام تقریباً 6بج کر 25 منٹ پر محسوس کیے گئے ۔

(جاری ہے)

زلزلے کے طویل دورانیہ کے باعث راولپنڈی کینٹ کے علاقے صدر میں واقع پونچھ ہائو س کمپلیکس کی بالائی منازل کے مکین خوف زدہ ہو کر بلڈنگ سے باہر آگئے ۔اسی طرح شہر کے دیگر مضافاتی علاقوں میں واقع کثیر منزلہ عمارات کے مکینوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ۔ریسکیو 1122 نے جمعہ کو آنے والے زلزلہ سے فوری طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :