ڈیموں کے ساتھ ساتھ بلیک ٹاپ روڈوں کی تعمیر ومرمت پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں ،صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:20

کوئٹہ19اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر پی ایچ ای حاجی نور محمد خان دمڑ نے تحصیل سنجاوی کا دورہ کیا۔ اس مو قع پر صوبائی وزیر نے چرمیان سنجاوی میں سٹوریج ڈیم ،اندڑ آباد سنجاوی روڈ اور مختلف اسکولوں اور ہسپتالوں کا اچانک دورہ بھی کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وسائل کے درست استعمال سے ہی عوام کے مسائل بہتر انداز میں حل ہوسکتے ہیںانہوں نے کہاکہ پانی نعمت خداوندی ہے ،ہمیں قطرہ قطر ہ پانی کو بچانا ہے اس ضمن میں ہمیں حکومتی کوششوں کا ساتھ دینا ہوگا ،انہوںنے کہاکہ تحصیل سنجاوی میں پانی کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر علاقے میں پانی ذخیر ہ کرنے کے لیے ڈیم بنائیں گے ،ڈیموں کے ساتھ ساتھ بلیک ٹاپ روڈوں کی تعمیر ومرمت پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں ،روڈوں کی تعمیر ومرمت سے عوام کو سفری سہولیات میں آسانی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تعلیم اور صحت اہم شعبے ہیں ،تعلیم اور صحت کے شعبوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اوروہ خود ہسپتالوں اور اسکولوں کا اچانک دورہ کریں گے انہوں نے کہا کہ ، غیر حاضری اور سستی کوکسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے طویل عرصے بعد انسداد خسرہ مہم شروع کی ہے ،انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاو کے ٹیکہ جات ضرور لگوائیں تاکہ ہمارے مستقبل کے معمار اس مہلک مرض سے بچ پائیں ۔

متعلقہ عنوان :