ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ڈینز، چیئرمین، ہیڈ آف ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹس اور ہیڈز آف ایڈمنسٹریٹو سیکشنز کا اجلاس
اجلاس میں یونیورسٹی میں جاری تعلیمی، تحقیقی اور تخلیقی امور کے بارے میں امور زیر بحث لائے گئے
جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:20
(جاری ہے)
اس منصوبہ پر 66 کروڑ روپے لاگت آئی ہے، فنڈز ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے فراہم کئے ہیں، منصوبہ سے یونیورسٹی میں ریسرچرز اور طلباء و طالبات کی تعداد میں مزید 10 ہزار کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
اجلاس میں یونیورسٹی کے اہم نوعیت کے بڑے منصوبہ ’’اپلیفٹنگ آف اکیڈمک انفراسٹرکچر آف ہزارہ یونیورسٹی‘‘ کے سنگ بنیاد کے سلسلہ میں بھی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ منصوبہ پر ایک ارب 70 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ یہ منصوبہ گذشتہ ماہ وفاقی حکومت، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پلاننگ کمیشن نے ہزارہ یونیورسٹی کیلئے حتمی طور پر منظور کیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں بھی مختلف تجاویز پر بحث کی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس مہم کو یونیورسٹی میں تواتر کے ساتھ جاری رکھا جائے گا اور یونیورسٹی کے ہر تعلیمی شعبہ میں طلباء اور اساتذہ پر مشتمل ایک سوسائٹی بنائی جائے گی جس کے ذریعہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم موثر انداز میں چلائی جائے گی۔ وائس چانسلر نے اپنے کلمات میں کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی ملک کی بڑی جامع کا درجہ رکھتی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت یونیورسٹی کے تمام معاملات میں سرپرستی کر رہے ہیں اور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ مذکورہ منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وفاقی و صوبائی حکومت کی اعلیٰ ترین شخصیات کو مدعو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی سی پیک پر واقع ہونے کی بدولت تعلیمی، تحقیقی اور تخلیقی حوالوں سے اہم مقام رکھتی ہے، یونیورسٹی کے انتظامی، تعلیمی، تحقیقی، تدریسی اور تعمیراتی سرگرمیوں میں جو بہتری اور وسعت آئی ہے وہ تمامتر ٹیم ورک کا نتیجہ ہے جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ، طلباء افسران اور ملازمین اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.