جنوبی چین کے سمندری علاقے میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 11:30

سنگاپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں کی تنظیم آسیان کے وزرائے دفاع اور سنگاپور اجلاس کے دیگر شرکاء نے جنوبی چین کے سمندری علاقے میں کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

ارنا کی رپورٹ کے مطابق تنظیم آسیان کے وزراء دفاع کے سنگاپور میں شروع ہونے والے اجلاس میں امریکا، چین، جنوبی کوریا، جاپان، نیوزی لینڈ، بھارت، روس اور آسٹریلیا نے بھی شرکت کی۔آسیان میں ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور، تھائی لینڈ، میانمار، فلپائن، برونائی، کمبوڈیا، لاؤس اور ویتنام شامل ہیں۔ اس اجلاس کے موقع پر امریکا اور چین کے وزرائے دفاع کے درمیان ہونے والی ملاقات بھی اب مشکل نظر آرہی ہے۔