جامعہ ہزارہ کا 10 واں کانووکیشن نومبر میں منعقد ہوگا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 13:20

پشاور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ڈینز، چیئر مین، ہیڈ آف ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹس اور ہیڈز آف ایڈمنسٹریٹو سیکشنز کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونیورسٹی میں جاری تعلیمی تحقیقی تخلیقی امور کے بارے میں امور زیر بحث لائے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یونیورسٹی کے 10ویں کانووکیشن کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی اور اس حوالے سے فوری طور پر انتظامات شروع کر نے کی منظوری دی گئی۔یونیورسٹی کا 10واں کانووکیشن نومبر کے آخری ہفتے میں منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے پایہ تکمیل کو پہنچنے والے اکیڈیمک بلاکس کے منصوبے کے افتتاح کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :