ْٹریڈ مارک ٹربیونل میں جج کی عدم تعیناتی کے باعث التوا کا شکار مقدمات کی تعداد میں اضافہ

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) ٹریڈ مارک ٹربیونل میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ٹربیونل جج کی عدم تعیناتی کے باعث التوا کا شکار مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

جن کی تعداد ایک ہزار ہے جبکہ ان مقدمات میں ملوث ملزمان اور سائلین اپنی اپنی کی تاریخ پر ٹریڈ مارک ٹربیونل میں پیش ہو کر حاضری لگوا کر اور اگلی تاریخ لے کر لوٹ جاتے ہیں۔ جس کے باعث ملزمان اور سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔