توانائی منصوبوں میں بلاوجہ تاخیر ناقابل برداشت ہے،حمایت اللہ خان
پراجیکٹ ڈائریکٹرز سائیٹس پر ہمہ وقت حاضر رہیںاور منصوبے مقررہ مدت میں ہرصورت مکمل کریں، مشیروزیراعلیٰ برائے توانائی کا جائزہ اجلاس سے خطاب
اتوار 21 اکتوبر 2018 17:30
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارانہوںنے پیڈوہائوس میں پن بجلی کے جاری توانائی منصوبوں پر کام کی رفتارکے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں سابق چیف انجینئرواپڈاسردارمحمدطارق،سیکرٹری توانائی محمدسلیم خان،چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرذین اللہ شاہ ،جی ایم ہائیڈل بہادرشاہ اورتمام پراجیکٹ ڈائریکٹرزنے شرکت کی۔اجلاس میںضلع سوات میںزیرتعمیر84میگاواٹ گورکین مٹلتان ہائیڈروپاورپراجیکٹ کی تاخیر پر سخت مایوسی کا اظہارکیا گیا اورمنصوبے کے لینڈ اورسکیورٹی مسائل ایک ہفتے کے اندر حل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔اجلاس میں ضلع مانسہرہ میں 10.2میگاواٹ جبوڑی ہائیڈروپاورپراجیکٹ میں ٹاورزکی تنصیب کی تاخیر پر تشویش ظاہر کی گئی اورمنصوبہ اپریل2019تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں،ضلع شانگلہ میں 11.8میگاواٹ کروڑہ ہائیڈروپاورپراجیکٹ کوجولائی 2019میں ہرصورت مکمل کیا جائے،جبکہ ضلع چترال میں69میگاواٹ لاوی ہائیڈروپاوررپراجیکٹ کو بھی مقررہ مدت نومبر2021تک مکمل کرنے کے لئے تمام ترتوانائیاں صرف کی جائیں۔ اجلاس میں مشیرتوانائی حمایت اللہ خان نے تمام پراجیکٹ ڈائریکٹرزکو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ وہ پراجیکٹ سائیٹ پر ہمہ وقت اپنی موجودگی یقینی بنائیں اورمتعلقہ پراجیکٹ ہرصورت میں مقررہ مدت میں مکمل کریں،انہوں نے مختلف پراجیکٹ کوفنڈزکی ادائیگی فوری طورپر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے محکمہ توانائی کے حکام کوہدایات جاری کیں کہ وہ ہرمنصوبے کے معاہدے کے مطابق کام کی رفتارکاہفتہ وارجائزہ لے کرمانیٹرنگ کریں اوربلاوجہ تاخیر پر پراجیکٹ ڈائریکٹرز،ٹھیکہ داراور کنسلٹنٹ کو جرمانہ کریںکیونکہ تاخیرسے صوبے کو سالانہ اربوں کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.